مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو 
مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو 

بینک منیجر اور گارڈ نے2 ڈاکوؤں کو مار دیا

سیالکوٹ میں بینک منیجراورگارڈ نے ڈکیتی کی کوشش کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈسکہ بینک روڈ پر واقع نجی بینک میں 2 ڈاکو داخل ہوئے جبکہ دوران ڈکیتی منیجراور گارڈ نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔

 مزاحمت کے دوران منیجراورگارڈ نے ڈاکوؤں پرفائرنگ کردی جس کی وجہ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے اورزخمی حالت میں ہی بینک سے فرارہوگئے تاہم کچھ دور جاکر سڑک پرگر پڑے اورہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ  واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔