ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 2 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں 32 لاکھ  سے زائد افراد متاثرہوگئے جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زاائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 70 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 2,456 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات 60 ہزارسے تجاوزکرگئی ہیں۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار238 ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 453 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار275 سے تجاوز کرگئی اورمتاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 382 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 359 سے زائد ہو گئیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 367 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 300 سے بڑھ گئی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 586 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 92 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 992 سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا سے اب تک93ہزار657 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار957 سے بڑھ گئی ہے۔