نیب ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کرسکا۔فائل فوٹو
نیب ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کرسکا۔فائل فوٹو

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو نشانہ بنایا۔ترجمان مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑنے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے ،حمزہ شہباز11 ماہ سے جیل میں ہیں،کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ، کوئی ریفرنس نہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کرسکا ،بے بنیاد اورجھوٹے الزامات پر حمزہ شہباز حراست میں ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ،لیگی ترجمان نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس تک فائل نہ کر سکا۔

حمزہ شہبازاربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں،ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حمزہ شہباز کسی گٹھ جوڑ نہیں اربوں کی کرپشن پر جیل میں ہیں۔

ترجمان پنجاب پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ ماضی کے حکمران خزانے میں نقب لگانا اپنے پیدائشی حق سمجھتے تھے،مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی نے حواریوں کو بھی لوٹ مار کے مواقع دیئے۔

مسرت جمشید چیمہ کاکہنا ہے کہ کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے اپوزیشن بحران کا شکار ہے،عمران خان نے احتساب کے نعرے پر عمل کر کے دکھایا۔