گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3902 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 235 افراد کا انتقال ہوا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3902 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 235 افراد کا انتقال ہوا

کرونا وائرس۔دنیا بھر میں اموات 2 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 33 لاکھ 10ہزار315 افراد متاثرہوگئے ۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ 43ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1324 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 64 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  55 ہزار737 سے زائد ہوگئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 419 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار  سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 268 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار543 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 323 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار967ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ5 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 427 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار376 ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار400 سے بڑھ گئی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد1لاکھ 61 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

ترکی میں بھی کورونا کے وارجاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 92 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی۔

ایران میں کورونا سے اب تک 94 ہزار640 افراد متاثر ہوئے اورہلاکتوں کی تعداد6 ہزار28 سے بڑھ گئی ہے۔