مذکورہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔فائل فوٹو
مذکورہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔فائل فوٹو

کورونا وائرس۔ وفاقی دارالحکومت کے دو سیکٹر سیل

کورونا وائرس کے سبب وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرآئی10 ون اورفورکو سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث سیل کیا گیا اوررینجرزاورپولیس کی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق سیکٹرآئی ٹین کو 28 کیسز سامنے آنے پر سیل کیا گیا ہے۔

مذکورہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام رہائشیوں کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔

سیکٹرز سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے اورداخل ہونے سے پہلے تمام کوائف چیک کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہواورشہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔