کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ اس وائرس سے 37 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 570 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 72 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 288 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار734 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 185 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار613 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 195 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار315 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 306 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 210 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوزکرگئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 900 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 64 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار4 سو61 سے تجاوز کرگئی۔
ایران میں کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 99 ہزار977 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار340سے بڑھ گئی ہے۔
بھارت میں 24 گھنٹوں میں 3900 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 46 ہزار433 ہوگئی، بھارت میں کورونا سے 1568 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔