پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو

لاڑکانہ۔بچے کی پیدائش کے بعد کرونا کی مریضہ انتقال کرگئی

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دو روز قبل نومولود کو جنم دینے والی کرونا مریضہ انتقال کرگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے شیخ زید ویمن ہسپتال میں زیرعلاج کرونا کی مریضہ جاں بحق ہوگئی، مدیجی کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 دن پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ بالکل تندرست ہے۔

شیخ زید ویمن ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز سمیت عملے کے 5 افراد کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں اورہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔