زلزلے کے جھٹکے رات گئے محسوس کیے گئے۔فائل فوٹو
زلزلے کے جھٹکے رات گئے محسوس کیے گئے۔فائل فوٹو

شمالی ایران میں زلزلہ۔دو افراد جاں بحق،22زخمی

شمالی ایران میں خوفناک زلزلے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی نیوز ایجنسی  نے ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالےسے بتایا ہے کہ  زلزلہ شمالی ایران کے صوبہ مزنداران کے شہر دماوند میں آیا۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات گئے محسوس کیے گئے جس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جھٹکوں کے باعث لوگوں نے رات کا باقی حصہ گھروں سے باہر خوف میں گزارا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک21 سالہ لڑکی اورایک 60 سالہ بزرگ شامل ہیں۔

حکام نے زلزلے کے باعث گھروں سے باہر موجود لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاو کیلیے سماجی دوری کے ضوابط پر عملدرآمد کی اپیل کرتے رہے۔

خیال رہے ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ تین ہزارایک سو پینتیس افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ چھ ہزار چار سو چھیاسی افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔