ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے۔فائل فوٹو
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں 3 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ عالمی سطح پرمتاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پوری دنیا میں طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 18 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 91 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

روس دنیا میں زیادہ کیسزکے اعتبار سے دوسرے نمبرپرآ گیا ہے جہاں 2 لاکھ 81 ہزار752 افراد اب تک متاثر اور2 ہزار631 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 77 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار650 سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار908 سے زائد ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 34 ہزار636 سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار108 سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہزارسے تجاوز سے کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد241,511 سے تجاوزکرچکی ہے۔

بھارت میں بھی کرونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،اب تک3029 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ96,314 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمارکے مطابق اب تک آٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 48 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار988 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 20 ہزار198 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔