بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔فائل فوٹو

 مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری شہید۔ایک فوجی ہلاک

مقبوضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں تلاشی آپریشن کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ قابض فوج کا ایک اہلکار بھی ماراگیا۔

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے دورافتادہ علاقے گنڈانا کے پوستا پوترا نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پرفوج نے مذکورہ گائوں میں گذشتہ رات دیرگئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔

نام نہاد تلاشی آپریشن کے دوران قابض سیکیورٹی فورسزنے فائرنگ کی جس کے بعد فریقین کے درمیان تصادم گیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ قابض بھارتی فوج کا ایک اہلکاربھی  ماراگیا،علاقے میں آپریشن جاری ہے۔