کرونا وائرس کے وار جاری،دنیا بھرمیں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 20ہزار سے زائد ہوگئی۔
عالمی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق اس موذی عالمی وبا سے اب تک 21 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہزارسے تجاوزسے کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ ،26 ہزارسے تجاوزکرچکی ہے۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 80 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 28 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 34 ہزار486 سے زائد ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق برطانیہ میں 36 ہزار704 سے زائد افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
فرانس میں ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 28 ہزار2 سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک آٹھ ہزار 309 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار249 سے تجاوز کرگئی ہے اورایک لاکھ 53 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد7 ہزار249 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار341 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
بھارت میں بھی کرونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،اب تک3599 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ119,314 سے زائد افراد متاثر ہیں۔