روس میں 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5,384 سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں دو لاکھ 79 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور39 ہزار728 سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 75 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار601 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار21 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
کورونا سے اسپین میں مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار128 ہوگئی ہے اور2 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 699 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔
ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار609 سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 555 ہوگئی ہے۔
بھارت میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ،17ہزار543 تک پہنچ گئی اوردنیا بھرمیں ساتویں نمبر پرآگیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد6 ہزار91 سے تجاوزکرگئی۔