دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 86 لاکھ 7 ہزار سے تجاوزہوگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 452 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔
امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار600 سے بڑھ گئی ۔ امریکہ میں 22 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد 9 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 47 ہزار 800 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار6 سو سے تجاوزکرگئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار5 سو سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار5 سو سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزارایک سو سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد دو لاکھ 92 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔
پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد دو لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
جرمنی میں 1لاکھ ،89 ہزار817 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور8875 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔