سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امورنے الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز پر ووٹنگ کرائی۔فائل فوٹو
سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امورنے الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز پر ووٹنگ کرائی۔فائل فوٹو

سینیٹ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کر دی

سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکوکی فصل کو ٹیکس سے استشنی دینے، سگریٹ ٹیئر ون پر تیس روپے فی پیک جبکہ ٹیئر ٹو پر دس روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں غیر ملکی سگریٹوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کی تجویز دی گئی۔

اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے بجٹ کو دوگنا کرنے، بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش جبکہ قرضوں کے معاہدے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کھاد کے ڈیلرکے لیے 5 لاکھ روپے کی خریداری کے ساتھ شناختی کارڈ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنولہ آئل کے اوپر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔