پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، معید یوسف
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، معید یوسف

تمام ایئرلائنز کوپاکستان آنے کی اجازت دیدی۔معید یوسف

معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف نے کہاہے کہ تمام ایئرلائنز کوپاکستان آنے کی اجازت دیدی، مسافروں سے اپیل ہے جس ملک جارہے ہیں ان کی پالیسی دیکھ لیں،آپ فٹ نہیں توبیرون ملک سفرکامت سوچیں۔

معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 26 سے 30 جون تک 270 پروازیں پاکستان آئیں گی،لوگوں کو ٹریک اینڈٹریس کرنےکاپورانظام ہے،لوگ بیرون ملک بھی جاناشروع ہوگئے ہیں،باہرجانیوالوں کی بھی آنیوالوں کی طرح سکریننگ ہوگی۔

معیدیوسف نے کہاکہ 2 لاکھ پاکستانی وطن واپس آنے کے خواہش مندہیں،اگرکسی کوعلامت ہوئی توبیرون ملک سفرکی اجازت نہیں دیں گے،بیرون ملک جانیوالوں کیلیے 27 جون سے اسکریننگ ہوگی،معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن نے کہاکہ مسافروں سے اپیل ہے جس ملک جارہے ہیں ان کی پالیسی دیکھ لیں ،آپ فٹ نہیں توبیرون ملک سفرکامت سوچیں۔