قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر میں تلاشی لی گئی۔فائل فوٹو
قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر میں تلاشی لی گئی۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی۔مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی کے ضلع سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گھرگھر تلاشی کے دوران خواتین کو ہراساں کیا، بچوں اور بزرگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سرکاری جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔