ایران کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام خلیجی ریاست کے حکمران محمد بن زاید النہیان کو براہ راست دیا گیا ہے،اماراتی ویب سائٹ کا دعویٰ
ایران کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام خلیجی ریاست کے حکمران محمد بن زاید النہیان کو براہ راست دیا گیا ہے،اماراتی ویب سائٹ کا دعویٰ

امریکا نے ایران کی مزید آٹھ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

ایران پراقتصادی دبائو ڈالنے کی پالیسی کے تحت امریکا نے ایران کی مزید آٹھ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جن کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر لوہے اوردھاتوں کی تیاری میں کام کرتی ہیں۔

وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی 8 بڑی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ کمپنیاں لوہے، اسٹیل اورالمونیم اشیا کی تیار کرتی ہیں۔ان میں ایران کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنی Mobarakeh Steel Company بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی مبارکہ کمپنی 2018 میں امریکا میں بلیک لسٹ کی گئی تھی۔ Bonyad Taavon Basij کی ملکیتی کمپنی کے پاسداران انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔سات دوسرے ممالک نے بھی اکتوبر2019 کو ایران کی مبارکہ کمپنی کو دہشت گرد نیٹ ورک کی مدد کے الزام میں بلیک لسٹ کیا تھا۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی رجیم منافع بخش ادارں سے حاصل ہونے والی آمدن کو خطے اور پوری دنیا میں عدم استحکام پھیلانے اوراپنے وفاداروں کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ اس میدان میں ایران میں دھات سازی کے لیے کام کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔