کراچی میں پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بدترین بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
کراچی کے کئی علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش جاری ہے، لیاری، عثمان آباد، گلبہار، شومارکیٹ گارڈن،آگرہ تاج، شیرشاہ، سائٹ، بلدیہ، گلشن حدید، گڈاپ، ملیر، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، لانڈھی ، کورنگی اور مہران ٹائون میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ کیماڑی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، بنارس اور قصبہ کالونی میں بھی بجلی گھنٹوں گھنٹوں غائب ہے۔
شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم کے الیکٹرک کے دعووں کے برعکس اب بھی مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔