یہ مشن 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا۔فائل فوٹو
یہ مشن 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا۔فائل فوٹو

یو اے ای مریخ پرمشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا

متحدہ عرب امارات (یواے ای) مریخ پرغیرانسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔

یواے ای کا مریخ کے لیے تاریخی مشن ‘الامل’ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ کردیا گیا ۔ امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ امارات کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے، مشن نے روشن اور بہتر مستقبل کی امید جگائی ہے۔ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے اماراتی مریخ مشن کا کائونٹ ڈاؤن برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔

سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام ‘الامل’ یعنی امید رکھا گیا ہے۔ 1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کی بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی687 روز تک گردش کرے گا۔

مدار میں اس کی اوسط رفتار1 لاکھ 21 ہزارکلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اوریہ 55 گھنٹے میں مدارکے گرد اپنا ایک چکر پورا کرے گا۔