امریکا نے چین کو قونصل خانہ3دن میں بند کرنے کا حکم دیدیا
ہوسٹن میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی ہے۔چین وزارت خارجہ
امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اض٘افہ ہوگیا۔فائل فوٹو
امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اض٘افہ ہوگیا۔ امریکہ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوسٹن میں چینی قونصل خانہ تین دن میں بند اورعملے کو ملک سے نکال لیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “چینی قونصل خانے کا ایک مختصر مدت میں اوریک طرفہ شکل میں بند کیا جانا چین مخالف اقدامات میں ایسی شدت سے اضافہ ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی”۔
دوسری جانب برطانوی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے امریکی اقدام کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیوز ایجنسی کے مطابق چین نے ووہان میں واقع امریکی قونصلیٹ کو بند کرنے پرغور کررہا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں سے بروقت جواب موصول نہیں ہوسکا۔