چین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی الزامات کو عراق پر وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے الزامات کی طرح جھوٹ قرار دے دیا
چین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی الزامات کو عراق پر وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے الزامات کی طرح جھوٹ قرار دے دیا

چین اورامریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا

چین اورامریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا اور چین نے بھی امریکا کو قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ روزامریکی حکومت نے ہیوسٹن میں واقع چینی قونصل خانے کو 72 گھنٹوں میں خالی کرنے کا حکم دیا جس پراب چینی حکومت نے بھی جوابی اقدام اٹھایا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی حکومت نے جنوب مغربی شہر چینگ دو میں واقع امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔گزشتہ روز چین نے امریکی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اشتعال انگیزی قراردیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام لگایا تھا کہ چین نے امریکی مواد چوری کیا ہے جس کی وجہ سے قونصل خانہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔

امریکی حکومت کے اقدام پر چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے بلا ضرورت ایکشن پر قانونی اور ضروری رد عمل دیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چینگ دو شہر میں واقع امریکی قونصل خانے کو1985 میں قائم کیا گیا تھا جس میں 200 سے زائد عملہ موجود ہے جبکہ یہ قونصل خانہ تبت شہرکے قریب ہونے کی وجہ سے امریکا کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔