زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔فائل فوٹو
زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔فائل فوٹو

خطبہ حج اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت نے اس مرتبہ خطبہ حج کا اردو سمیت دس زبانوں میں ترجمہ نشرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الحرمین الشریفین کے امورکی ذمے دار پریذیڈینسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا۔

الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا ہے کہ امسال اردو، انگریزی، فارسی، بنگلہ، ترکی، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔ گذشتہ سال خطبہ حج کا ترجمہ پانچ زبانوں میں نشر ہوا تھا۔سعودی عرب نے جون میں اس سال کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزارعازمین کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ان کا انتخاب خودکارطریقے سے کیا گیا ہے۔ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہے اور30 فی صد سعودی شہری ہیں۔ان منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے۔