کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 7 لاکھ 12 ہزار 220 اموات ہوچکی ہیں اورایک کروڑ90 لاکھ 7ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 594 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 73 ہزار 568 ہو گئی ہے اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار601 تک پہنچ چکی ہے۔
برازیل میں 28 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور97 ہزار 418 اموات ہوئی ہیں۔
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے اور40 ہزار 772 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے 8 لاکھ 71 ہزار 627 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار606 ہو گئی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 29 ہزار 877 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔
میکسیکو میں چار لاکھ 56 ہزار 100 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 49 ہزار 698 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 792 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار499 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار364 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 7 ہزار184 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار863 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار35 تک جا پہنچی ہے۔