ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

امریکی ہیلی کاپٹرز کا شامی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ

دمشق: شام میں دو امریکی ہیلی کاپٹرز نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹرولنگ پر مامور امریکی فوجی شام کے شمال مغربی علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم انہیں شامی فوج نے چیک پوسٹ پر روک لیا جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شامی فوج کے ترجمان کے مطابق اس ناخوشگوار واقعے کے بعد امریکی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز نے مذکورہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شامی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

شامی اور امریکی فوج کے مابین میں جھڑپ کا یہ واقعہ کردوں کے زیر انتظام شہر کے نزدیک پیش آیا ہے، شام میں ویسے تو امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس کی اجارہ داری ہے جو کردوں کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں لیکن کچھ علاقوں میں کرد اور حکومت کے درمیان امن معاہدے کے تحت شامی فوج کی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔

امریکا کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ شامی حکومت نے اس واقعے کو غلط فہمی اور معلومات کے تبادلے کے موثر نظام کے فقدان کا نتیجہ قرار دیا ہے۔