ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔فائل فوٹو
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔فائل فوٹو

مریم نواز اورکیپٹن صفدرکی اپیلیں بھی سماعت کیلیے مقرر

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی اپیل سماعت کیلیے مقررکردی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلیے مقررکردی ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی، نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال،کیپٹن صفدرکوایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی پہلے سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے۔

نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی یکم ستمبر کو سماعت کریں گے۔ دوسری جانب مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اپیل کی سماعت پرعدالت پیش ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں بھی نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکی گئی ہے جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبرکوکرے گا۔