انگلینڈ کے خلاف تیسرے اورآخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے583 رنزکے پہاڑکو دیکھ کرقومی ٹیم ابتدا میں ہی ڈگمگا گئی۔
تیسرے روز کھیل شروع ہوتے ہی30رنز پرپاکستان کی چوتھی وکٹ گرگئی، اسد شفیق دوسرے ہی اوور میں5رنز بنا کرآئوٹ ہو گئے،اظہرعلی5رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں ان کا ساتھ دینے فواد عالم آئے ہیں۔
پاکستانی بلے باز شان مسعود ،عابد علی اوراسد شفیق ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے،بابر اعظم نے11رنز بنائے،چاروں کھلاڑیوں کو جیمزاینڈرسن نے شکارکیا۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے دن کے اختتام پرپاکستان کی 24 رنز پرہی 3 وکٹیں گرچکی تھیں۔
قومی ٹیم کو پہلا نقصان 6 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب اوپنر شان مسعود4 رنز بنا کر تجربہ کار انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا شکار بنے۔ان کے بعد عابد علی اور بابر اعظم بھی بالترتیب ایک اور11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے جبکہ کپتان اظہرعلی 4 کے انفرادی اسکور پر وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بناڈالے جس کے بعد انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئر کردی۔انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی 267 اور جوس بٹلر 152 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، یاسر شاہ اور فواد عالم نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور اسد شفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔