مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔فائل فوٹو
مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔فائل فوٹو

اپوزیشن کی اے پی سی محرم کے بعد ہوگی۔آفتاب شیرپائو

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی ہوگی جس میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی شریک ہوگی۔

وطن کور پشاورمیں اے این پی کے دیرینہ کارکن سعید خان کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ امیر جمعمیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میری ملاقات ہوئی ہے اور ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میر حاصل بزنجو کی موت کی وجہ سے اے پی سی کو محرم کے بعد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کے ساتھ ایک پیج پر ہونا چاہیے دو سالوں میں 11 ہزارارب کے قرضے لیے ہیں ملک کو آئی ایم ایف کےساتھ گروی کر رکھا ہے مہنگائی کی شرح اٹھارہ فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

آفتاب شیر پاؤ کا مزید کہنا تھا کہ اج پشاور میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلوہوگئی، آٹا کی قلت بھی اور20کلو کا تھیلا 1300روپے تک پہنچ گیا۔عمران خان کے وعدے صرف کنٹینرتک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کے بجائے 17لاکھ لوگوں بے روزگارکیے ہیں آس حکومت کو جانا ہے نئے انتخابات کرانے ہیں تاکہ شفاف قیادت سامنے آ سکے۔