جنوبی افریقہ کی 139سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

آگ کو ایک حادثہ ہی تصورکیا گیا ہے,اس میں کسی تخریب کاری کا عنصر نہیں ۔ فیصل سلیمان

               
August 25, 2020 · اہم خبریں, بام دنیا
مسجد میں آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

مسجد میں آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے ساحلی شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم گرے اسٹریٹ مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرے اسٹریٹ مسجد جنوبی ہمپشائرکی بڑی مساجد میں شامل ہے جس میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

جنوبی افریقا مسلم نیٹ ورک کے چیئرمین فیصل سلیمان کا کہنا ہے کہ مسجد کے بالائی حصے میں اسٹاف کے 7 فلیٹس ہیں جن میں ممکنہ طورپرکوئی شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔فیصل سلیمان کا کہنا تھا کہ آگ کو ایک حادثہ ہی تصورکیا گیا ہے اور اس میں کسی تخریب کاری کا عنصر نہیں ۔

مسجد میں آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔مسجد میں آتشزدگی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پرڈالی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو منزلہ مسجد سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔