کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے۔فائل فوٹو

دنیا میں کرونا سے8 لاکھ 51 ہزارافراد جان کی بازی ہارگئے

کوورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوگئی  اور8 لاکھ 51 ہزارافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ77 لاکھ 23 ہزار281 افراد صحت یاب ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے جہاں 61 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 87 ہزار 227 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار896 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 36 لاکھ 24 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 64 ہزار 646 ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں  9 لاکھ 90 ہزار 326 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 93 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی چھ لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر اور28 ہزار788 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 28ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 64 ہزار 158 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 77 لاکھ 6 ہزار 814 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68 لاکھ27ہزار115 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار849 تک پہنچ گئی، ایکٹیو کیسزکی تعداد صرف 8 ہزار 873 ہے جبکہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 80 ہزار 682 ہو گئی۔