عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 26ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پرآگئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 26ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پرآگئی

عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کمی ہوئی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 26 ڈالر گھٹ کر 1933 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں جمعرات کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت اضافے کے بعد 98 ہزار 851 روپے ہوگئی۔