انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کمی سے160 روپے 25 پیسے،اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کمی سے160 روپے 25 پیسے،اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے ہوگئی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں7 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 12 ارب 71 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ دوسری جانب 28 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 19 ارب 84 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔