انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر بلند،اوپن مارکیٹ میں نیچے آگئی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باعث پیر کو ڈالر کی قدر 166 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔
پیر کو ہفتہ وار کاروبار کے پہلے دن بینکوں میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 20 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 17 پیسے پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی کے ساتھ 166 روپے 30 پیسے پر بند ہوئی۔