فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی اے نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی اور موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنزاینڈ آتھورائزیشن ڈرافٹ تیارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعلان کے مطابق موبائل فون کے پلانٹ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لگائے جائیں گے اور10 سال کے لیے لائسنس جاری کیا جائے گا جس کے تحت کم، درمیانے اوراعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون بنانے کی اجازت ہوگی اورلائسنس ہولڈر3سال میں موبائل ٹیکنالوجی ٹرانسفرکا پابند ہوگا۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی ٹی اے نے مزید بتایا ہے کہ 3 سال میں پاکستان کے مقامی لوگوں کی اسکلز ڈویلپ کی جائے گی اوربوقت ضرورت اتھارٹی موبائل پلانٹ کی انسپکشن بھی کرے گی جبکہ لائسنس ہولڈرنیشنل سیکیورٹی کی ضروریات مدنظر رکھنے کا بھی پابند ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 جون 2020ءکو جاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ آتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔