دنیا بھر میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار166 افراد ہلاک اور3 کروڑ 42 ہزار776 متاثر ہوچکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے متاثر2 کروڑ18 لاکھ 8 ہزار582 افراد صحتیاب ہوئے اورایکٹیو کیسزکی تعداد 72 لاکھ 89 ہزار28 رہ گئی۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ ایک ہزار348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،68 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کورونا کیسزکے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبرپرہے۔ بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ستانوے ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 51 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی اور 24 گھنٹوں میں گیارہ سو سے زائد اموات ہوئیں۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار230 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبرپر ہے جہاں افراد کی تعداد 44 لاکھ 21 ہزارافراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 34 ہزار174 اموات ہوئی ہیں۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پرہے جہاں 10 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار917 ہو گئی ہے۔
پیرو میں بھی 7 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبرپرہے جہاں 23 ہزار478 اموات ہوئی ہیں جبکہ7 لاکھ 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار705 ہوگئی ہے جبکہ 6 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71 ہزار 978 اموات ہوئی ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 30 ہزار 4 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 3 ہزار 167 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 11 ہزار 852 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 77 ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 40 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 33 ہزار 983 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 23 ہزار 453 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 4 لاکھ 7 ہزار 353 ہو گئے۔
فرانس میں کورونا وائرس 30 ہزار 999 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 95 ہزار 104 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 664 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 228 ہو چکی ہے۔
بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 802 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 41 ہزار 56 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 338 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 930 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 393 ہو گئی۔