امریکی شہر لوئس ویل میں جاری احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں، دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مظاہرین جیوری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں کہا گیا ہے 13 مارچ کو قتل ہونے والی سیاہ فام خاتون کی موت کا الزام کسی پرعائد نہیں کیا جائے گا۔
امریکا میں نسلی امتیازاورپولیس تشدد کے خلاف احتجاج میں شدت آ گئی۔ امریکی شہر لوئس ویل کی جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ 13 مارچ کو قتل ہونے والی سیاہ فام خاتون کی موت کا الزام کسی پرعائد نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کے خلاف بڑی تعداد میں سیاہ فام افراد سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے، انہوں نےمزید کہا کہ مشتعل افراد پرامن رہیں۔ فیصلے پر باسکٹ بال کھلاڑیوں اورکوچز نے بھی برہمی کا اظہارکیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال 13 مارچ کو سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر کو میٹرو پولیس کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کرمار دیا تھا۔