عدالتی فیصلہ سے مسلمانوں میں  خوشی کی لہر دوڑگئی۔۔فائل فوٹو

جرمنی میں اذان پر پابندی لگانے سے عدالت کا انکار

جرمنی کی عدالت نے مقامی مسجد میں اذان پرپابندی لگانے کیلیے دائردرخواست کو مسترد کردیا۔

جرمنی کے شہرمونسٹر میں گذشتہ 5 سال سے یہ مقدمہ چل رہا تھا،عدالتی فیصلہ سے مسلمانوں میں  خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مسلمانوں نے اذان پر پابندی کیلیے داخل کی گئی درخواست کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔ 29 اسلامک کمیونٹی کی جانب سے اذان دینے کیلیے لاؤڈاسپیکرکا استعمال کیا جائے گا۔

عدالت میں خاتون جج اننٹے کلینسچنٹگرنے کہا کہ سماج کے ہر گوشہ کو یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ دوسروں کے عقائد کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جب کسی مذہب پرعمل کرنے کی پابندی نہیں تو اس مذہب کے خلاف شکایت کرنے کی بھی کوئی وجہ نہیں۔