بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو

پاک فوج کی کارروائی میں ہمارے 3 فوجی مارے گئے۔بھارتی حکام

بھارتی حکام نے کہا کہ پاک فوج کی لائن آف کنٹرول پرپرجوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق پاک فوج نے جموں کشمیرکے نوغم سیکٹر میں جوابی کارروائی کی، جس میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔

بھارتی حکام کے مطابق پونچھ سیکٹر میں کرشنا گھاٹی میں بھی پاک فوج کی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ماراگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے پھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔