مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں بغاوت کی دفعات شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے 2 اکتوبرکوگوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس میں تقریرکی تھی۔
لیگی رہنما کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایم پی اے عمران خالد بٹ کا نام بھی شامل ہے۔
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔