پیپلزپارٹی کی میزبانی کاشکریہ اداکرتی ہوں۔فائل فوٹو
پیپلزپارٹی کی میزبانی کاشکریہ اداکرتی ہوں۔فائل فوٹو

مریم نوازپی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلیے کراچی پہنچ گئیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلیےکراچی پہنچ گئیں،مریم نواز کا کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔

وہ ایئر پورٹ سے جلوس کی صورت میں مزار قائد اعظم جائیں گی جہاں وہ فاتحہ خوانی کریں گی،وہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے مزار پر بھی جائیں گی۔اس کے بعد وہ جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

وہ کراچی میں 2 دن قیام کریں گی، اس دوران وہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ پارٹی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

مریم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 کے ذریعے لاہور سے کراچی آئی ہیں، انہوں نے جہاز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلیےکراچی پہنچ گئیں شاہد خاقان عباسی اورسینیٹر مصدق ملک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔