گلشن معمار سے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کا گروہ گرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جدید نوعیت کے تین پستول بمعہ ایمونیشن اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ حیدری مارکیٹ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔ملزمان کا گروہ گلشن معمار سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی واردتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
گرفتارملزمان کو ڈکیتی کی واردات سے متاثر شہری کیجانب سے شناخت بھی کر لیا گیا۔شہری کی مدعیت میں گزشتہ ماہ مقدمہ نمبر 430/2020 بجرم 392/397 ت پ تھانہ گلشن معمار میں واردات درج تھا۔
شہری نے پکڑے جانے والے ملزمان کو اپنے سے ہونے والی واردات کے ملزمان کی حیثیت سے شناخت کیا۔
گرفتارملزمان میں محمد عمر، شکیل عرف فیضان اور ذبیح اللہ شامل ہیں۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلیے بھیجا جائیگا۔ پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر نادرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں متعدد مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جا چکے ہیں۔گرفتارملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔