کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پہلی بارایک دن میں نئے 4 لاکھ نئے کیسز سامنے آگئے اور سب سے زیادہ کیسز یورپی ممالک میں رپورٹ ہوئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ، بھارت، برازیل اور امریکا میں نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے باعث دنیا بھر روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسزکا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ گزشتہ روز دنیا بھر میں پہلی بار 4 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا کی دوسری لہر میں سامنے آنے والے نئے کیسز میں 34 فیصد یورپی ممالک سے ہیں جہاں روزانہ دس لاکھ کیسز سامنے آ رہے ہیں اور اب تک مجموعی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اس موزی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ 44 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ یورپ میں زیادہ تر برطانیہ، فرانس، روس اور اسپین متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ اور 92 ہزار ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز1 لاکھ 45 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح بھارت، فرانس، اسپین اور برازیل میں یومیہ 70 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔