اسسٹنٹ کمشنرزنے پمپس مالکان کو پرفارما تقسیم کرنا شروع کردیا۔فائل فوٹو
اسسٹنٹ کمشنرزنے پمپس مالکان کو پرفارما تقسیم کرنا شروع کردیا۔فائل فوٹو

غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

شہرقائد میں قائم غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی ہدایت پر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنرز نے کام شروع کر دیا، شہرقائد میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بلدیہ ٹاؤن میں قائم10پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد بلدیہ فرنٹیئرکالونی میں پمپس مالکان سے دستاویزات طلب کرنے کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تصویر میں شاید شامل ہو: ‏‏‏ایک یا ایک سے زیادہ لوگ‏ اور ‏آؤٹ ڈور‏‏‏

اسسٹنٹ کمشنرزنے پمپس مالکان کو پرفارما تقسیم کرنا شروع کردیا۔ کمشنرکراچی سہیل راجپوت مالکان پرزور دیا ہے کہ وہ تفصیلات اوردستاویزکے ساتھ متعلقہ ڈی سی کو کوائف جمع کرائے جائیں۔