دونوں میاں بیوی اسٹریٹ کرئم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔فوٹو امت
دونوں میاں بیوی اسٹریٹ کرئم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔فوٹو امت

رکشہ چور میاں بیوی گرفتار

رپورٹ: شرجیل مدنی
گلشن معمار سےدرجنوں رکشہ اسنیچنگ ،منشیات کی فروخت اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی جرائم پیشہ میاں بیوی گرفتارکو کرلیا گیا۔
ملیر پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار میاں بیوی 5 ملزمان پر مشتمل اپنا گینگ چلاتے ہیں جوکہ شہر بھر میں ہونے والی اسٹریٹ کرئم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان نے ملیر 15 سے گبول ٹاؤن جانے کیلئے رکشہ کی بکنگ کرائی۔لیبر اسکوئر گلشن معمار پہنچنے پر ملزمان نے ڈرائیور سے اسلحہ کے زور پر رکشہ چھننے کی کوشش کی۔جس پرگلشن معمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
ملزمان کا گینگ خاتون ساتھی کی مدد سے شہر میں منشیات کی سپلائی بھی کرتے تھے۔ ملیر پولیس نےدوران گشت کارروائی کرتے ہوئے اس گینگ کے سرغنہ میاں بیوی کو گرفتار کر لیاہے۔
ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی ساختہ 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد۔پولیس نے ڈیڑھ کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس بھی تحویل میں لے لی۔گینگ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔گینگ کے بقیہ تین ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملیر پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کی شناخت حاصل کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے رکشہ چھننے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان نے چھیناجھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ، تفتیش شروع کردی گئی ہے گرفتار ملزمان میں مسمات عابدہ زوجہ نیاز علی اور نیاز ولد شیر خان شامل ہیں۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا۔