واشنگٹن۔ شہرہ آفاق سابق عالمی باکسنگ چیمپئن ملک عبدالعزیز(مائیک ٹائسن) اور دو ساتھیوں نے مسلمانوں کی تضحیک اور داخلہ بند کرنے پرکافی شاپ کے اندر باجماعت نماز ادا کرکے مالک کو لاجواب لا کردیا۔
کچھ عرصہ قبل لاس ایجنلس میں کافی شاپ کے مالک نے مسلمانوں کیخلاف اپنی منفی اور تعصبانہ سوچ کا اظہارکرتے ہوئے دروازے پرنوٹس لگایا جس پرلکھا تھا کہ کافی شاپ پرکتوں اور مسلمانوں کا داخلہ بند ہے۔
جب یہ نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سابق عالمی چیمپئن ملک عبدالعزیز(مائیک ٹائسن) موجودہ عالمی باکسنگ چیمپئن بڈوجیک اور فلسطینی نژاد امریکی عالمی کک باکسنگ چمپئن عامرعبداللہ مشتعل ہو کر وہاں پہنچ گئے۔
مذکورہ باکسرزنے عامرعبداللہ کی امامت میں کافی شاپ میں نماز ادا کرکے اسلام کے پرامن مذہب ہونے کا ثبوت دیا اور مسلمانوں پر پابندی لگانے والے کافی شاپ کے مالک کو لاجواب کردیا۔
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل عالمی باکسر بڈو جیک نے اپنے انساٹا گرام پر لیجنڈ امریکی باکسرملک عبدالعزیز(مائیک ٹائسن) کے ساتھ نماز پڑھنے کی ایک ویڈیو شیئرکی اور لکھا کہ اپنے بھائیوں مائیک ٹائسن اور عامرعباللہ کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہوں یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد دنگ رہ گئی اورکافی شاپ مالک پر خوب تنقید کی۔
صارفین نے کافی شاپ مالک کو اسلامو فوبیا کا شکار بد اخلاق انسان قرار دیا،ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح تین افراد پرامن طورپراپنے رب کی عبادت میں مشغول ہیں جب کہ ان کے عقب میں کافی شاپ کا مالک بالکل کتے کے انداز میں کھڑا ہے تاہم اس کی دم کائونٹر سامنے ہونے کی وجہ سے دکھائی نہیں دے رہی۔
واضع رہے کہ محمد علی کلے کے بعد مائیک ٹائسن کو دنیا کا بہترین باکسر مانا جاتا ہے،بچپن ہی سے جارحانہ رویے کی وجہ سے مائیک ٹائسن کو جونیئر اسکول سے نکال دیا گیا تھا وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکے تاہم 1989میں سینٹرل اسٹیٹ یونیورسٹی نے انہیں اعزازی ڈگری عطا کی۔
ان کا کیرئیر ہمیشہ تنازعات کا شکار رہا،لڑکی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں انہیں 6 سال قید کی سزا ملی۔انہوں نے ایک مقابلے میں حریف باکسرکا ہولی فیلڈ کا کان بھی چبا ڈالا تھا۔
مائیک ٹائسن نے تین شادیاں کیں جن میں سے ان کے سات بچے ہوئے وہ منشیات کے استعمال پرجیل بھی گئے تاہم محمد علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے1995 میں اسلام قبول کرلیا اوراسلامی نام ملک عمربن عبدالعزیز رکھا اوراب وہ ایک باعمل مسلمان کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔