عمران خان کو یہاں آکر طلبا سے ملاقات کرنی چاہیے۔فوٹو سوشل میڈیا
عمران خان کو یہاں آکر طلبا سے ملاقات کرنی چاہیے۔فوٹو سوشل میڈیا

مریم نواز بلوچ طلباسے یکجہتی کیلیے دھرنے میں بیٹھ گئیں

بلوچ طلبا سے اظہار یکجہتی کیلیے مریم نواز چیئرنگ کراس پہنچ گئیں، مریم نوازطلباسے یکجہتی کیلیے ان کےساتھ دھرنے میں بیٹھ گئیں۔

ے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز چیئرنگ کراس پہنچ گئیں،مریم نوازطلباسے یکجہتی کیلیے ان کےساتھ دھرنے میں بیٹھ گئیں،مریم نواز نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا سے اظہار یکجہتی کےلیے آئی ہوں،افسوس ہے کہ طلبا آج سڑکوں پر ہیں،یہ صرف تعلیم کی خاطر سڑکوں پر ہیں،ان کا تعلق ن لیگ سے نہیں یہ پاکستان کے بچے ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ موجودہ حکومت کوانتقام کے سوا کچھ نہیں آیا،شہبازشریف کے بغیر آج پنجاب لاوارث ہے ،یہ پاکستان کا مستقبل ہیں،ان کا تعلق پاکستان سے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی ہی صحیح لیکن وزیراعظم تو ہیں ،عمران خان کو یہاں آکر طلبا سے ملاقات کرنی چاہیے۔

یگی رہنما نے کہاکہ شہبازشریف بھائی کاساتھ دینے کی وجہ سے جیل میں ہیں ،نوازشریف یہاں نہ ہوکر بھی مخالفین کے سروں پر سوار ہیں ۔ عمران خان راستے میں سے ہٹ جائیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کام نہیں ،جو کراچی میں ہواپتہ چل گیااصل میں حکومت میں کون ہے،وزیراعظم عمران خان کوتوڈمی بنا کر کرسی پر بٹھایا ہواہے،وہ ڈمی بھی 3 دن سے غائب ہے،کراچی واقعے پرانکوائری سب کے سامنے ہونی چاہیے،جورپورٹ آئی اس کو پبلک کیاجاناچاہیے اس کو چھپانے نہیں دینگے۔

مریم نواز نے کہاکہ آپ نے چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال کیا،آپ کے پاس کیپٹن(ر)صفدر کے وارنٹ گرفتاری تھے،میرے نہیں ، میں نہیں سمجھتی مجھے اتنی گھٹیاباتوں کا جواب دینا چاہیے۔

مریم نواز کا بلوچ طلبا کی اسکالر شپ بحال کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 12 روز سے طلبا سڑکوں پر رل رہے ہیں،حکومت کی طرف سے کوئی نہیں آیا،ایسی کیا آفت آگئی کہ ان کو طلبا کا کوٹہ ختم کرنا پڑگیا،سمجھ آتی ہے آپ نالائق ہیں اور انتقام کے سوا آپ کو کوئی کام نہیں۔