انقرہ: ترکی کی قومی اسمبلی نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور کر لیا ہے۔
ترکی کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ میمورینڈم کی منظوری قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی نے دی ہے۔
فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے منظور کیا گیا ہے۔
ترکی کے ذرائع ابلاغ کےمطابق قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کیے جانے والے میمورینڈم میں اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے رویوں کے حوالے سے عقل سے کام لے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق منظور کیے جانے والے میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کے صدر کے اسلام ، پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور گستاخانہ بیانات پر پوری شدت سے لعنت بھیجتے ہیں اور مسترد کرتے ہیں۔