افغانستان.جیل میں ہنگامہ آرائی۔8 قیدی ہلاک

قیدیوں نے بیرک کوآگ بھی لگادی۔12قیدی زخمی ہوگئے۔

               
October 29, 2020 · بام دنیا
ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔فائل فوٹو

ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔فائل فوٹو

 افغانستان کے صوبے ہرات میں جیل میں جھڑپ اور ہنگامہ آرائی کے دوران 8 قیدی ہلاک اور12 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں جیل کے اندر جھڑپوں کے نتیجے میں 8 قیدی ہلاک اور12 زخمی ہوگئے جبکہ قیدیوں نے بیرک کوآگ بھی لگادی، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو طلب کرلیا گیا اور ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق جیل کے ایک بلاک میں قیدیوں نے رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی تھیں جس کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے جیسے ہی آپریشن شروع کیا تو قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی تاہم اب جیل کے حالات قابو میں ہیں۔