ووٹ بٹورنے کی نیت سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا جرم ہے۔فائل فوٹو
ووٹ بٹورنے کی نیت سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا جرم ہے۔فائل فوٹو

مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے۔جامعہ الازہر

جامعہ الازہر مصر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے۔ ان کا یہ بیان فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی ازسرِ نو تشہیر کے ردِعمل میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں محض ووٹ بٹورنے کی نیت سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا، مسلم مخالف جذبات کو ابھارنا قابل مذمت حرکتیں ہیں۔

شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے نفرت پر مبنی کارروائی اور بیانات کا پرامن قانونی اورعقلی طریقہ سے جواب دینا چاہیے۔

علاوہ ازیں مصری صدر عبدالفتح السیسی نے بھی اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا احترام کرتے ہوئے ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مذہب، مذہبی علامات اور مقدس ہستیوں کے تحفظ کے نام پر دہشت گردی اور شدت پسندی کی ہر قسم کو مسترد کرتے ہیں۔