کینڈا۔حملے میں 2افرادہلاک اور5زخمی

ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

               
November 1, 2020 · اہم خبریں, بام دنیا
واقعہ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیاہے۔فائل فوٹو

واقعہ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیاہے۔فائل فوٹو

کینڈا کے شہرکیوبک میں پارلیمنٹ کے باہرحملے میں 2افرادہلاک اور5زخمی ہو گئے ،پولیس نے حملہ آورکوگرفتارکرلیا۔

خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ رات کیوبک میں پارلیمنٹ کے باہرایک شخص نے حملہ کرکے 2 افراد کو ہلاک اور5 کو زخمی کردیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس کاکہناہے کہ واقعہ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیاہے۔

ترجمان کیوبک سٹی پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارکیے جانے والے مشتبہ شخص کی عمر20 سال کے قریب ہے،زخمیوں کی حالت بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آورکے محرکات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکااس سے تفتیش جاری ہے۔