اسمگلروں کے منظم گروہ کی شدید مزاحمت، پتھراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔فوٹو امت
اسمگلروں کے منظم گروہ کی شدید مزاحمت، پتھراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔فوٹو امت

پرانی سبزی منڈی میں چھاپہ۔لاکھوں روپے کے اسمگل شدہ غیرملکی ٹائر برآمد

رپورٹ: عمران خان
کسٹمز پریوینٹیو کراچی اور پولیس حکام کی پرانی سبزی منڈی میں مشترکہ کارروائی میں نیوٹاون پرانی سبزی منڈی کے گودام پر چھاپہ خفیہ اطلاع اورمضبوط شواہد کی بنیاد پرمارا گیا۔
کسٹم حکام کے مطابق کارروائی میں بھاری مالیت کے اسمگل شدہ غیرملکی ٹائربرآمد ہوئے۔ گودام پر چھاپے سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ سے باضابطہ سرچ وارنٹ حاصل کیا گیا۔
ٹائروں کے گودام پر چھاپہ تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد  مارا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے اختتامی مراحل کے وقت اسمگلروں کے منظم گروہ کی شدید مزاحمت، پتھراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
 اسمگلروں کے منظم گروہ کو منتشراور سرکاری املاک کے تحفظ کیلیے ہوائی فائرنگ کی گئی، کارروائی کے بعد یونیورسٹی روڈ پر ہنگامہ آرائی کی منظم کاوش اسمگلروں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارسرکار میں مداخلت ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کسٹمز اہلکاروں پرحملہ کرنے والے شرپسند عناصرکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔